شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
Web Desk
11 July 2026
بحری امور عمل درآمد کمیٹی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی کارکردگی اور پیش رفت سے متعلق بتایا ہے کہ ملک کے بحری شعبے کی بہتری کے لیے مرتب کی گئی 99 اصلاحاتی سفارشات میں سے 84 پر عمل درآمد مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بقیہ سفارشات پر کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ سفارشات وزیر اعظم کی ہدایت پر اگست 2024 میں قائم کی گئی میری ٹائم ٹاسک فورس نے تیار کی تھیں۔ ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین افتخار راؤ نے بتایا کہ پاکستان کی 80 فیصد سے زائد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے، اس لیے بحری معیشت (بلیو اکانومی) کو قومی ترقی کا اہم ستون بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کی بحالی، ہانگ کانگ کنونشن پر عمل درآمد، اور گوادر سمیت موجودہ بندرگاہوں کی استعداد بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران ممبر ایف بی آر محبوب نے میری ٹائم شعبے کے لیے بڑے ٹیکس ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شپنگ پر سیلز ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جبکہ کسٹمز کے نظام کو تیزی سے ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف سخت اقدامات کی بدولت ٹائروں، فیبرکس اور الیکٹرانکس کی قانونی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مزید برآں، ممبر کسٹمز شکیل شاہ نے واضح کیا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی جدید کسٹمز نظام اور ریئل ٹائم کارگو ٹریکنگ کا نفاذ کیا جا رہا ہے، جبکہ نئی قومی شپنگ پالیسی رواں ماہ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو پیش کر دی جائے گی۔ کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر کی مربوط ڈیجیٹلائزیشن سے ملک کی بحری تجارت اور معیشت کو بڑا فروغ ملے گا
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج
11 July 2026
بے قابو 22 ویلر ٹریلر سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں پر الٹ گیا، 2مزور جان بحق
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
11 July 2026