حکومت نے پیٹرول پر عائد لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا، شرح 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی
Web Desk
11 July 2026
حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح میں بھی 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس اضافے کے بعد پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح ایک بار پھر 80 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اس اضافے کے باعث عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ یہ لیوی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے آج ہی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے کا بھاری اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا
11 July 2026
مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ
11 July 2026
گوجرانوالہ میں لوڈر مزدا سے 5 موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی
11 July 2026
کراچی؛ فائرنگ کے مختلف واقعات میں پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے 2 کارکنان سمیت 5 افراد زخمی
11 July 2026
پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور
11 July 2026
اسلام آباد: جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنیوالا گریڈ 19 کا افسر برطرف، تمام مراعات واپس کرنے کا حکم
10 July 2026