گوجرانوالہ میں لوڈر مزدا سے 5 موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی
Web Desk
11 July 2026
گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں سنیاریانوالہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، ایک لوڈر مزدا گاڑی پنکچر ہونے کے باعث سڑک کنارے لائٹس بند کر کے کھڑی تھی کہ اس دوران اندھیرے کی وجہ سے یکے بعد دیگرے پانچ موٹرسائیکلیں اس سے جا ٹکرائیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی مالک، فیصل اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں خواتین سمیت 9 افراد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور انہیں لاشوں سمیت قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے چھچھروالی سے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، یہ تمام افراد پیر وارث شاہ کے دربار پر حاضری کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ المناک حادثہ پیش آ گیا، پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا
11 July 2026
حکومت نے پیٹرول پر عائد لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا، شرح 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی
11 July 2026
مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ
11 July 2026
کراچی؛ فائرنگ کے مختلف واقعات میں پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے 2 کارکنان سمیت 5 افراد زخمی
11 July 2026
پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور
11 July 2026
اسلام آباد: جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنیوالا گریڈ 19 کا افسر برطرف، تمام مراعات واپس کرنے کا حکم
10 July 2026