LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق اسرائیل کا جنوبی لبنان کے قصبے پر ڈرون حملہ، ایک شخص جاں بحق اسرائیل کی کارروائیاں، 10 دن میں 67 فلسطینی بے گھر، 12 عمارتیں مسمار ہوگئیں: اقوام متحدہ ایرانی وزیر خارجہ آج عمان کا دورہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

کراچی؛ فائرنگ کے مختلف واقعات میں پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے 2 کارکنان سمیت 5 افراد زخمی

Web Desk

11 July 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پیپلز پارٹی (PPP) یوتھ ونگ کے 2 کارکنان سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ سب سے افسوسناک واقعہ نارتھ کراچی فور کے چورنگی سیکٹر 5-A/2 کے قریب پیش آیا، جہاں ایک اسٹیٹ ایجنسی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں موقع پر خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی خواجہ اجمیر نگری پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ‘اعتماد اسٹیٹ ایجنسی’ میں 5 افراد موجود تھے جب دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ پلاٹوں کے پرانے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی حتمی تفتیش کر رہی ہے۔ خوش قسمتی سے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔