LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق اسرائیل کا جنوبی لبنان کے قصبے پر ڈرون حملہ، ایک شخص جاں بحق اسرائیل کی کارروائیاں، 10 دن میں 67 فلسطینی بے گھر، 12 عمارتیں مسمار ہوگئیں: اقوام متحدہ ایرانی وزیر خارجہ آج عمان کا دورہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور، امریکی نیوز ویب سائٹ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا امریکا کیساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا، باقر قالیباف پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک، 2050 تک آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ، حملوں کے تناظر میں عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار میرا قتل ہوا تو ایران پر غیرمعمولی بمباری کی جائے گی۔ ٹرمپ چین کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں

پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور

Web Desk

11 July 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) میں ایران کی صورتحال اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر ایک اہم اجلاس ہوا، جس سے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بھی خطاب کیا۔ پاکستانی مندوب نے خطے میں بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ صورتحال کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے، اس لیے عالمی برادری کو تمام فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے تمام متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کوئی بھی ایسا یکطرفہ قدم اٹھانے سے گریز کریں جس سے خطے کے امن و استحکام کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے۔ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ (Islamabad MoU) تمام موجودہ مسائل کو پُرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے ایک بہترین اور واضح روڈ میپ فراہم کرتی ہے، جس پر عمل کیا جانا چاہیے۔