LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وزیر خارجہ آج عمان کا دورہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور، امریکی نیوز ویب سائٹ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا امریکا کیساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا، باقر قالیباف پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک، 2050 تک آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ، حملوں کے تناظر میں عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار میرا قتل ہوا تو ایران پر غیرمعمولی بمباری کی جائے گی۔ ٹرمپ چین کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں ترکیہ نے نیتن یاہو حکومت کو بین الاقوامی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں ہورہی ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان شہر قائد میں افغانیوں کو غیر قانونی قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے والا نیٹ ورک پکڑا گیا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ایران ظلم، دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا: باقر قالیباف

کراچی: شاہ لطیف میں 2 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

Web Desk

10 July 2026

کراچی میں ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 2 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جانزیب ولد محمد ظاہر خان اور خالد ولد شاہ رخ خان نامی دو افغان شہریوں کو حراست میں لیا، جو بغیر کسی قانونی دستاویز یا سفری کاغذات کے یہاں رہائش پذیر تھے۔ گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے دونوں افراد کی تمام ضروری اور قانونی کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔ ضابطے کی کارروائی کی تکمیل کے بعد، دونوں ملزمان کو مزید قانونی مراحل اور ملک بدری (Deportation) کے عمل کے لیے جی سی ٹی (GCT) افغان کیمپ روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے انہیں ان کے وطن واپس بھیجا جائے گا۔