LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک عجمان میں پہلے عالمی میڈیا فورم 2026ء کا انعقاد، 17 ممالک کے 68 مقررین شریک تقسیم اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں: مراد علی شاہ بلاول بھٹو کے بیان پر وفاقی وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں: سعید غنی بھارت کے پاس 36 میں سے 32 رافیل طیارے رہ گئے: برطانوی جریدے کی پاکستان مؤقف کی تصدیق پوتن اور شی میں مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے، ٹرمپ سے بھی بات چیت ہوگی: کریملن پرنس ولیم سے ملاقات میں سیف علی خان کے شاہی خاندانی پس منظر کا بھی ذکر تعلیم حکومتوں کی ترجیح نہیں، تعلیمی نظام تباہ ہو رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پنچائیت نظام کی اصولی منظوری دیدی میڈ اِن رشیا فورم میں شریک پاکستانی تجارتی وفد کے اعزاز میں سفیر پاکستان کا خصوصی عشائیہ تفصیلی مذاکرات کیلئے وقت نہیں، پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات مختصر ہوگی: کریملن

کراچی میں ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے گیس سلنڈر کی دکان پر لوٹ مار

Web Desk

10 July 2026

کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 2 میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ایک گیس سلنڈر کی دکان کو نشانہ بناتے ہوئے سرِعام لوٹ مار کی ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسلح ملزم دکان کے اندر داخل ہوا اور اس نے اسلحے کے زور پر دکان کے مالک، وہاں موجود ملازمین اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر سب کی تلاشی لی اور نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا۔ اس دوران ملزم کا دوسرا مسلح ساتھی دکان کے باہر کھڑا پہرا دیتا رہا تاکہ کسی بھی ممکنہ مزاحمت کو روکا جا سکے۔ تلاشی اور لوٹ مار کی اس کارروائی کے بعد دونوں ملزمان انتہائی باآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔