LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ

بھارت میں 36 برس تک 300 لگژری ہوٹلوں کو چکما دینے والا فراڈیا سامنے آگیا

Web Desk

10 July 2026

بھارت میں گزشتہ 36 برسوں سے ملک بھر کے 300 سے زائد لگژری ہوٹلوں کو چکما دینے والے ایک ہائی پروفائل فراڈئیے کو آخر کار گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ملزم بنگسن جان کا طریقۂ واردات یہ تھا کہ وہ جعلی شناخت کے ذریعے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں بکنگ کرواتا، کئی روز تک وہاں کی مہنگی ترین سفری و رہائشی سہولیات استعمال کرتا اور پھر بل ادا کیے بغیر ہی رفو چکر ہو جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق، ملزم کو ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے ایک ہوٹل نے شکایت درج کرائی کہ ملزم دو روز قیام کے بعد 63 ہزار 755 بھارتی روپے کا بل دیے بغیر فرار ہو گیا اور ساتھ میں ہوٹل کا ایک لاکھ 48 ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ بھی چوری کر کے لے گیا۔ تفتیشی حکام نے اسی چوری شدہ لیپ ٹاپ کو ٹریک کر کے ملزم کا سراغ لگایا۔ تحقیقات کے دوران یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا کہ یہ مبینہ فراڈ 1990 سے جاری تھا اور ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ تین دہائیوں سے اسی مخصوص طریقے سے ہوٹل انتظامیہ کا اعتماد جیت کر سینکڑوں فائیو اسٹار ہوٹلوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔