بہاولپور کے شیر باغ چڑیا گھر میں مورنی نامی شیرنی پر اسرار طور پر ہلاک
Web Desk
10 July 2026
پنجاب کے شہر بہاولپور کے تاریخی شیر باغ چڑیا گھر میں ‘مورنی’ نامی شیرنی پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ اور ذرائع کے مطابق شیرنی صبح گیارہ بجے تک بالکل صحت مند اور چاق و چوبند تھی، تاہم وہ اچانک بے ہوش ہو کر گری اور دم توڑ گئی۔ چڑیا گھر میں تعینات ویٹرنری ڈاکٹر نے فوری معائنے کے بعد شیرنی کی موت کی تصدیق کی، جس کے بعد پوسٹ مارٹم کی قانونی کارروائی مکمل کر کے اسے چڑیا گھر کے احاطے میں ہی دفن کر دیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شیرنی کی اچانک ہلاکت ممکنہ طور پر شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث حرکتِ قلب بند ہونے سے ہوئی ہے، جبکہ پنجروں میں گرمی سے بچاؤ کے نامناسب انتظامات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ‘مورنی’ کی موت کے بعد اب چڑیا گھر میں شیروں کی مجموعی تعداد کم ہو کر 18 رہ گئی ہے
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
21 August 2026
صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف
21 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان
21 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
21 August 2026
بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
21 August 2026
بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے
20 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا
20 August 2026
نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری
20 August 2026