LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا افغانستان میں حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکار رہا ترکیہ، مصر اور قطر کی غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا روسی جوہری توانائی کارپوریشن کا ایران میں جوہری منصوبے جاری رکھنے کا اعلان صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف امریکا کا ایران کیساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کیخلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلادیش کے نئے صدر منتخب پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل

جمہوریت ہو یا بادشاہت، ممالک کو چلانے کے کچھ اصول ہوتے ہیں،اختر مینگل

Web Desk

10 July 2026

بلوچستان نیشنل پارٹی (BNP) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک اور بالخصوص بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور موجودہ سیاسی نظام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ جمہوریت ہو یا بادشاہت، ممالک کو چلانے کے کچھ اصول ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں سیاست ‘بھاؤ’ بن چکی ہے اور اقتدار کے لیے عوام کی حمایت کے بجائے دولت کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے ججز کی تعیناتیوں کو ریوڑیوں کی طرح بانٹنے کی روایت اور عدالتی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صحافت اور عدلیہ کو آزاد ہونا چاہیے۔ بلوچستان کی ابتر صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورا صوبہ اس وقت ‘نو گو ایریا’ بن چکا ہے جہاں جلسے یا سیمینار کی بھی اجازت نہیں، اور وہاں کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب کسی کو اٹھا کر غائب نہ کیا جاتا ہو۔ انہوں نے وزیرِ داخلہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاید امریکہ ہمارے لیے ایس ایچ او ڈھونڈنے گئے ہیں۔ اختر مینگل نے زیارت واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سے 42 لاشیں لائی گئیں مگر ایک تحصیلدار تک کو معطل نہیں کیا گیا، جبکہ دوسری طرف ایک صوبائی وزیر کو صرف وزیرِ اعلیٰ کی ہاں میں ہاں نہ ملانے پر برطرف کر دیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ملک میں سب سے بڑا جرم آئین توڑنا ہے، لیکن آج تک کسی آئین توڑنے والے کو سزا نہیں ہوئی، تو کیا بانی پی ٹی آئی اور ماہ رنگ بلوچ نے کوئی آئین توڑا ہے؟ بی این پی مینگل کے سربراہ نے واضح کیا کہ حالات کی بہتری کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، تاہم اس سے قبل بانی پی ٹی آئی، ماہ رنگ بلوچ، علی وزیر اور ایمان مزاری سمیت تمام اسیران کو رہا اور تمام لاپتہ افراد (Missing Persons) کو فوری آزاد کیا جائے۔