گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہے: وزیراعظم
Web Desk
10 July 2026
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جہاں بنیادی ڈھانچے، مواصلات، توانائی، تعلیم، صحت اور سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خطے کے عوام کی حب الوطنی کو سراہا اور واضح کیا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر حکومت کا مقصد عوامی مسائل کا حل اور نوجوانوں کو جدید فنی تربیت و روزگار کی فراہمی ہے۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان میں 4 دانش اسکول تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں جن میں آئندہ سال کلاسز کا آغاز ہو جائے گا، جبکہ شمسی توانائی سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے اور گلیشیئرز سے متعلق پیشگی اطلاع کے نظام پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بہتر طرزِ حکمرانی اور اراکین کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، جس میں وفاقی وزراء امیر مقام اور رانا ثناء اللہ بھی شامل ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
ماضی سے سبق نہ سیکھنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں، ملک صرف اشرافیہ کا بن کر رہ گیا،سردار لطیف کھوسہ
10 July 2026
جمہوریت ہو یا بادشاہت، ممالک کو چلانے کے کچھ اصول ہوتے ہیں،اختر مینگل
10 July 2026
اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی کڑی تنقید؛ “ہزاروں کا قتل کرنے والے حقِ حکمرانی کھو چکے
10 July 2026
غیر قانونی حراست کا معاملہ: متعلقہ پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
10 July 2026
یوکرینی حملوں سے ایک ہفتے میں 38 روسی شہری ہلاک ہوئے: ماریہ زخارووا
10 July 2026
سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: سربراہ پاسداران انقلاب
10 July 2026
وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ
10 July 2026
جدید جوڈیشل ٹاور منصوبے کا آغاز، چیف جسٹس عالیہ نیلم کل سنگِ بنیاد رکھیں گی
10 July 2026