LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرینی حملوں سے ایک ہفتے میں 38 روسی شہری ہلاک ہوئے: ماریہ زخارووا سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: سربراہ پاسداران انقلاب گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہے: وزیراعظم وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ جدید جوڈیشل ٹاور منصوبے کا آغاز، چیف جسٹس عالیہ نیلم کل سنگِ بنیاد رکھیں گی وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے سینیٹ آبی وسائل کمیٹی؛ 508 ارب کا نیلم جہلم منصوبہ ٹنل فالٹ کے باعث بند، 2028ء میں دوبارہ فعال کرنے کا ہدف، بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کے ٹو ائیرویز طیارہ حادثہ؛ اورماڑہ کے قریب گہرے سمندر میں ریسکیو آپریشن تیز، لاپتہ عملے کی تلاش جاری یورپ میں گرمی، سپین کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 12 افراد ہلاک ٹیکساس میں پاکستانی آموں کی دھوم؛ ہیوسٹن مینگو فیسٹیول میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی شرکت بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزہ جعلسازی، بڑا سکینڈل سامنے آگیا سنگاپور دنیا کے طاقتور پاسپورٹ میں پھر سرفہرست، پاکستان کا 100 واں نمبر محسن نقوی کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

علیمہ خان کا روزانہ سماعت اور بانی پی ٹی آئی کے فوری طبی معائنے کا مطالبہ

Web Desk

10 July 2026

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور وکیل فیصل ملک نے اہم قانونی اور سیاسی مطالبات سامنے رکھے ہیں۔ وکیل فیصل ملک نے بتایا کہ دفاعی ٹیم نے عدالت میں ایک نئی درخواست دائر کی ہے، جس کے تحت دفاع کی جانب سے پیش کردہ یو ایس بی (USB) کا فرانزک کسی غیر سرکاری، غیر جانبدار بین الاقوامی لیبارٹری سے کرانے کی استدعا کی گئی ہے، کیونکہ انہیں سرکاری فرانزک لیبارٹریز پر تحفظات ہیں۔ اس یو ایس بی میں وزراء، صحافیوں اور مختلف میڈیا چینلز کی اہم ویڈیوز اور رپورٹس موجود ہیں، اور دفاع کا مطالعہ ہے کہ فرانزک رپورٹ کے بعد ان تمام کرداروں کو بطور کورٹ وٹنس (Court Witness) طلب کر کے جرح کا موقع دیا جائے۔ دوسری جانب علیمہ خان نے مقدمے میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم پر پیش نہ ہونے کا الزام لگایا جاتا تھا لیکن اب اچانک سماعت 11 اگست تک ملتوی کر کے کیس کو غیر ضروری طور پر لٹکایا جا رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزانہ سماعت کر کے کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی ختم کرنے، فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ان کی آنکھوں کے فوری طبی معائنے اور تمام آئینی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر عوام کی شرکت سے خوف کا ماحول ٹوٹا ہے اور اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور ملک میں رول آف لا کے لیے موجودہ دباؤ کافی نہیں، تو احتجاج اور عوامی دباؤ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے جلد ہی اگلے مرحلے کی تحریک شروع کی جائے گی