ٹیکساس میں پاکستانی آموں کی دھوم؛ ہیوسٹن مینگو فیسٹیول میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی شرکت
Web Desk
10 July 2026
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شاندار “پاکستانی مینگو فیسٹیول” کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے خصوصی شرکت کی۔ اس رنگا رنگ میلے میں پاکستان سے آموں کے سب سے بڑے درآمد کنندہ (Importer) ذوالفقار مومن، ممتاز کمیونٹی لیڈر طاہر جاوید، پاکستانی قونصل جنرل اور امریکی کانگریس مین ال گرین (Al Green) سمیت پاکستانی نژاد امریکی برادری اور اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
فیسٹیول کے دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان سے آموں کی 4 بہترین اور لذیذ اقسام امریکہ میں درآمد کی جا رہی ہیں جو مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال اور امریکی حکام نے پاکستانی آم کے ذائقے اور اس کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اسے دونوں ممالک کے تجارتی روابط کے لیے ایک بہترین سنگِ میل قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
10 July 2026
سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت
10 July 2026
کے ٹو ائیرویز طیارہ حادثہ؛ اورماڑہ کے قریب گہرے سمندر میں ریسکیو آپریشن تیز، لاپتہ عملے کی تلاش جاری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
علیمہ خان کی اے ٹی سی راولپنڈی میں پیشی,شواہد کے فرانزک کے لیے عدالت میں نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
10 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس؛ جج کی رخصت کے باعث علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی کے 11 اگست تک ملتوی
10 July 2026
یورپ میں گرمی، سپین کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 12 افراد ہلاک
10 July 2026
بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزہ جعلسازی، بڑا سکینڈل سامنے آگیا
10 July 2026