LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کے ٹو ائیرویز طیارہ حادثہ؛ اورماڑہ کے قریب گہرے سمندر میں ریسکیو آپریشن تیز، لاپتہ عملے کی تلاش جاری یورپ میں گرمی، سپین کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 12 افراد ہلاک ٹیکساس میں پاکستانی آموں کی دھوم؛ ہیوسٹن مینگو فیسٹیول میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی شرکت بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزہ جعلسازی، بڑا سکینڈل سامنے آگیا سنگاپور دنیا کے طاقتور پاسپورٹ میں پھر سرفہرست، پاکستان کا 100 واں نمبر محسن نقوی کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ ایران جنگ جاری رکھتی ہے تو کانگریس مالی وسائل کی فراہمی روک دے، امریکی سینیٹر جرمن چانسلر کا نیتن یاہو کو فون، مفاہمتی یادداشت کو استحکام کیلئے بہترین موقع قرار دے دیا قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ایبٹ آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 جاری، سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین، پاکستان 100ویں نمبر پر شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ دھماکوں کی اطلاعات غلط ہیں، آواز فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کی تھی: ایرانی میڈیا

سنگاپور دنیا کے طاقتور پاسپورٹ میں پھر سرفہرست، پاکستان کا 100 واں نمبر

Web Desk

10 July 2026

عالمی سفری آزادی اور پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والے معتبر ادارے ‘ہینلے پاسپورٹ انڈیکس’ نے سال 2026 کی نئی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق سنگاپور نے 192 ممالک تک ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی کے ساتھ ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام برقرار رکھا ہے۔ تازہ درجہ بندی میں جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات (UAE) 188 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا انٹری کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے، جبکہ سویڈن تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے برعکس، کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں افغانستان 23 ممالک تک رسائی کے ساتھ آخری (103 ویں) نمبر پر موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں برقرار ہے اور 30 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ 100 ویں نمبر پر آیا ہے، جو یمن، صومالیہ اور بنگلہ دیش جیسے ممالک سے بھی نیچے ہے۔ واضح رہے کہ یہ انڈیکس دنیا بھر کے پاسپورٹس کی عالمی حیثیت کو جانچنے کا اہم ترین پیمانہ مانا جاتا ہے۔