محسن نقوی کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
10 July 2026
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور ان کے بنگلہ دیشی ہم منصب صلاح الدین احمد کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات کے دوران ایران امریکہ تنازع اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سنگین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے داخلہ نے پولیس افسران کی ٹریننگ، ایکسچینج پروگرامز کی بحالی، اور سائبر کرائمز سمیت آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے باہمی اشتراک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی وزیرِ داخلہ نے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کے لیے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
10 July 2026
سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت
10 July 2026
کے ٹو ائیرویز طیارہ حادثہ؛ اورماڑہ کے قریب گہرے سمندر میں ریسکیو آپریشن تیز، لاپتہ عملے کی تلاش جاری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
علیمہ خان کی اے ٹی سی راولپنڈی میں پیشی,شواہد کے فرانزک کے لیے عدالت میں نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
10 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس؛ جج کی رخصت کے باعث علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی کے 11 اگست تک ملتوی
10 July 2026
یورپ میں گرمی، سپین کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 12 افراد ہلاک
10 July 2026
ٹیکساس میں پاکستانی آموں کی دھوم؛ ہیوسٹن مینگو فیسٹیول میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی شرکت
10 July 2026