ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 جاری، سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین، پاکستان 100ویں نمبر پر
Web Desk
10 July 2026
سال 2026 کا ہینلے پاسپورٹ انڈیکس جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سنگاپور نے ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام برقرار رکھا ہے۔ سنگاپور کے شہری دنیا کے 192 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول سفر کرنے کی سہولت رکھتے ہیں۔ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 188 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ سویڈن 187 ممالک تک رسائی کے ساتھ تیسرے اور یورپ کے 11 اہم ممالک بشمول فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین 186 ممالک کی رسائی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں برطانیہ چھٹے جبکہ امریکا اور آئس لینڈ مشترکہ طور پر دسویں نمبر پر براجمان ہیں جن کے شہری 180 ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب، دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان 100ویں نمبر پر موجود ہے، جہاں پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو دنیا کے صرف 30 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت میسر ہے۔ انڈیکس کے مطابق دنیا کا سب سے کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے جو 23 ممالک تک رسائی کے ساتھ آخری یعنی 103ویں نمبر پر ہے، جبکہ شام 102ویں اور عراق 101ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کے پڑوسی ممالک اور دیگر خطوں میں یمن 99ویں، صومالیہ 98ویں، نیپال 97ویں، بنگلہ دیش اور شمالی کوریا 96ویں، جبکہ ایران اور فلسطین کے پاسپورٹ 38 ممالک تک رسائی کے ساتھ 95ویں نمبر پر موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ ایران جنگ جاری رکھتی ہے تو کانگریس مالی وسائل کی فراہمی روک دے، امریکی سینیٹر
10 July 2026
نارنگ منڈی: موٹرسائیکل کھڑے ڈمپر سے جا ٹکرائی، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی
10 July 2026
جرمن چانسلر کا نیتن یاہو کو فون، مفاہمتی یادداشت کو استحکام کیلئے بہترین موقع قرار دے دیا
10 July 2026
قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا
10 July 2026
ایبٹ آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 بچوں سمیت 20 افراد زخمی
10 July 2026
کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک ، 11 گرفتار
10 July 2026
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک
10 July 2026
بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ
10 July 2026