بھارت اور اسرائیل پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، راناثنااللہ
Web Desk
10 July 2026
مشیرِ وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں باقاعدہ پراکسی وار (Proxy War) میں ملوث ہے اور دہشت گردوں کو ملنے والی مالی و ہتھیاروں کی سپلائی کے پیچھے اسرائیل بھی شامل ہے۔ سماء نیوز کے معلوماتی پروگرام ’ریڈ لائن‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دہشت گرد اس وقت جس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، وہ ان کے اپنے بس کی بات نہیں تھی؛ اس جنگ میں اسرائیل کی شمولیت کے شواہد کافی حد تک سچ ہیں اور دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر فنڈز اور ہتھیار فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ امن و امان کا کوئی عام مسئلہ نہیں بلکہ دشمن ملک کی جانب سے پاکستان پر مسلط کردہ ایک باقاعدہ جنگ ہے، جسے ہمیں جنگ سمجھ کر ہی لڑنا ہوگا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ملنے والی حالیہ عزت اور ترقی کے بغض میں دشمنوں نے یہ جنگ ہم پر مسلط کی ہے، جس کا مقصد ملک کا امن تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں معصوم شہریوں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کے براہِ راست بھارت سے رابطے قائم تھے۔ انہوں نے صوبہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم بی ایل اے (BLA) اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ خالصتاً پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے ہے، لیکن پوری قوم متحد ہو کر اس جنگ کو لڑے گی۔ مشیرِ وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کی جان کو عذاب میں ڈالنے والے ان عناصر کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے انتہائی اہم اور بڑے فیصلے کیے ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، اور اس جنگ کو جیتنے کے لیے ریاست جو بھی ممکن ہوا وہ کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک
10 July 2026
بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ
10 July 2026
دھماکوں کی اطلاعات غلط ہیں، آواز فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کی تھی: ایرانی میڈیا
10 July 2026
ایران کیساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں: امریکی حکام کا دعویٰ
10 July 2026
ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن پر امریکا میں منی لانڈرنگ کے الزامات، تحقیقات شروع
10 July 2026
چین میں جوتے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 28 افراد ہلاک
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026
ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
10 July 2026