LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر

رشتے کے تنازع پر خونریز تصادم، باپ بیٹے سمیت 6 افراد جاں بحق

Web Desk

9 July 2026

پریالو کے علاقے کوٹ غلام محمد میں ناریجو برادری کے دو گروپوں کے درمیان پرانی رنجش اور رشتے کے تنازع پر ہونے والے مسلح تصادم میں باپ اور بیٹے سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ تھانہ فیض محمد بنڈو کی حدود میں پیش آیا جہاں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر جدید اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی خیرپور کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری، بکتر بند گاڑیاں اور اے پی سی (APC) فوراً موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو پیر جو گوٹھ ہسپتال اور گمس (GIMS) ہسپتال منتقل کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، دونوں گروپوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں تاکہ مزید خونریزی کو روکا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی مزید تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔