روس نے پاکستانی آلو کی درآمد پر عائد پابندی جزوی طور پر ختم کر دی
Web Desk
9 July 2026
روسی وفاقی ادارہ برائے ویٹرنری و فائٹو سینیٹری نگرانی (Rosselkhoznadzor) نے پاکستان سے آلو کی درآمد پر عائد پابندی جزوی طور پر ختم کرتے ہوئے 101 پاکستانی برآمد کنندگان کو دوبارہ روسی منڈی میں آلو برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ روسی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ فیصلہ پاکستانی حکام کی فراہم کردہ اضافی معلومات، فائٹو سینیٹری اقدامات اور برآمدی نظام کا تکنیکی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے، جس کا نفاذ 7 جولائی 2026 سے ہو چکا ہے۔ پاکستان نے روس کو آلو کی پیداوار، معائنہ، قرنطینہ اقدامات اور برآمدی کنٹرول سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی تھیں، جن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے روس نے یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، روس نے جہاں 101 کمپنیوں کو آلو برآمد کرنے کی گرین سگنل دیا ہے، وہاں دو برآمد کنندگان پر قرنطینہ قواعد کی خلاف ورزی کے باعث پابندی برقرار رکھی ہے۔ روسی ادارے نے واضح کیا ہے کہ روس میں درآمد ہونے والی تمام زرعی مصنوعات پر فائٹو سینیٹری ضوابط کا اطلاق بدستور جاری رہے گا اور ہر کھیپ کا معائنہ روسی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ روس نے 2025 میں پاکستانی آلوؤں میں قرنطینہ سے متعلق خدشات سامنے آنے پر پابندی عائد کی تھی، اور اب اس تازہ ترین فیصلے کو دونوں ممالک کے زرعی اور تجارتی تعلقات میں ایک بڑی اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026