LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پولیس سربراہی اجلاس اختتامی مرحلے میں داخل، اے آئی اور جدید پولیس ٹیکنالوجی مرکزِ نگاہ روس کے مفادات نظرانداز کرکے امن مذاکرات نہیں ہو سکتے، روسی وزارت خارجہ فلائی دبئی نے ریاض اور ابہا کیلئے پروازوں کی منسوخی میں 27 نومبر تک توسیع کر دی ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ

مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، جیل بھیجنا ہے تو بھیج دیں؛ راولپنڈی عدالت کے باہر علیمہ خان کی گفتگو

Web Desk

9 July 2026

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک اور خود علیمہ خان نے مقدمے کو سیاسی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بریت کا کیس قرار دیا ہے۔ وکیل فیصل ملک نے بتایا کہ عدالت نے استغاثہ کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے دفاعی گواہ پیش کرنے کی اجازت دی، جس کے بعد گواہ فتح اللہ برکی نے دسمبر 2024 کی ویڈیوز اور تحریری ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ اگر 24 نومبر کی احتجاجی کال کا ذکر جرم ہے تو علیمہ خان سے پہلے حکومتی شخصیات یہ بات کر چکی تھیں، لہٰذا یہ کیس بریت کا بنتا ہے۔ دوسری جانب علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی تین سال سے عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کے لیے قید کاٹ رہے ہیں جبکہ ججز کو دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ حکومتی ٹائم ٹیبل پر سزا نہیں سنیں گی اور اگر جیل بھیجنا ہے تو بھیج دیا جائے، مگر سزا سے قبل خاندان سے ملنے کا وقت دیا جائے۔ علیمہ خان نے اعلان کیا کہ اڈیالہ احتجاج ختم نہیں ہوا بلکہ اس کا نیا اور بڑا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جس میں خواتین بھی بھرپور حصہ لیں گی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے پرانے ٹویٹس کو ان کے آفیشل ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ سے دوبارہ جاری کیا جائے گا۔