لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز
Web Desk
9 July 2026
اسلام آباد: پاکستان کے شہریوں کے لیے ایک بڑی اور مثبت خبر سامنے آئی ہے، جس کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانوں نے اپنی باقاعدہ قونصلر خدمات (کونسلر سروسز) کے لیے دروازے دوبارہ کھول دیے ہیں۔ اس اقدام سے امریکی ویزا کے خواہش مند افراد اور پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو اب بڑی سہولت میسر آئے گی۔
لاہور میں قائم امریکی قونصل خانہ بنیادی طور پر ‘امریکی شہری خدمات’ (امریکن سٹیزن سروسز) فراہم کرے گا۔ کراچی کا قونصل خانہ امریکی شہری خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ‘نان امیگرنٹ ویزا’ (غیر مہاجر ویزے جیسے وزٹ، اسٹوڈنٹ اور بزنس ویزا) کی درخواستوں پر کارروائی اور انٹرویوز کا آغاز بھی کرے گا۔ امریکی سفارت خانے کے حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر آپ ویزا کی درخواست دینے کے خواہش مند ہیں یا آپ کو بطور امریکی شہری کوئی کونسلر سروس درکار ہے، تو اپوائنٹمنٹ اور مزید معلومات کے لیے فوری طور پر امریکی سفارت خانے کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔ماہرین کے مطابق، ان قونصلر سروسز کی دوبارہ بحالی سے اسلام آباد سفارت خانے پر کام کا دباؤ انتہائی کم ہو جائے گا اور ویزا پراسیسنگ کا وقت بھی نمایاں طور پر کم ہونے کی امید ہے۔
متعلقہ عنوانات
اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کا قتل کیس، عاطف زمان کو 2 بار سزائے موت کا حکم
9 July 2026
بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار
9 July 2026
ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل
9 July 2026
ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات
9 July 2026
یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار
9 July 2026
فارن فنڈنگ کیس: چالان کی اسکروٹنی مکمل، بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف سماعت 7 ستمبر تک ملتوی
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
9 July 2026