یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار
Web Desk
9 July 2026
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کو پاکستان کا ایک اہم اور مضبوط تجارتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اپنے کروشین ہم منصب کے ساتھ منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کہی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دورے پر آئی ہوئی جمہوریہ کروشیا کی وزیر خارجہ کی مشترکہ زیرِ صدارت ایک اہم وفود کی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، اور خطے سمیت عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کروشین وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، بالخصوص پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی اور دیرینہ تنازعات کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
مشترکہ اجلاس کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کروشیا کی وزیر خارجہ نے پرتپاک میزبانی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیاانہوں نے کہا کہ “پاکستان کا یہ میرا پہلا سرکاری دورہ ہے، اور میں دورہ پاکستان کی اس پُرخلوص دعوت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بے حد شکر گزار ہوں، جس کی بدولت آج ہمیں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے کا اہم موقع ملا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان بہترین اور خوشگوار سفارتی تعلقات قائم ہیں۔کروشین وزیر خارجہ نے عالمی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس وقت اقوامِ عالم کو موسمیاتی تبدیلیوں اور معاشی اتار چڑھاؤ جیسے بہت سے مشترکہ چیلنجز درپیش ہیں، اور ان پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دنیا کو مل کر کام کرنا ہو گا۔دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں سفارتی و تجارتی وفود کے تبادلوں کو تیز کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو حتمی شکل دینے کے لیے ورکنگ گروپس کو فعال کرنے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
عالمی پولیس سربراہی اجلاس اختتامی مرحلے میں داخل، اے آئی اور جدید پولیس ٹیکنالوجی مرکزِ نگاہ
18 November 2026
روس کے مفادات نظرانداز کرکے امن مذاکرات نہیں ہو سکتے، روسی وزارت خارجہ
18 November 2026
فلائی دبئی نے ریاض اور ابہا کیلئے پروازوں کی منسوخی میں 27 نومبر تک توسیع کر دی
18 November 2026
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
17 November 2026
امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026