حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
9 July 2026
لاہور: وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کے درمیان ثقافت اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اہم اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے امریکی قونصل جنرل لاہور سٹیٹسن سینڈرز نے ایک خصوصی ملاقات کی، جس میں سیکریٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور سیاسی و اکنامک ایڈوائزر صدف سعد بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے مابین ثقافتی تبادلوں اور فن کاروں کی سرپرستی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے ‘پنجاب فلم سٹی’ کے قیام اور صوبے میں تھیٹر کے احیاء (تھیٹر ریوائیول) کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کی بھرپور تعریف کی۔ اجلاس میں لاہور میں امریکی فنکاروں اور الحمراء آرٹس کونسل کے درمیان مشترکہ پارٹنرشپ قائم کرنے کی تجویز پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا، تاکہ دونوں ممالک کے فن کاروں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع مل سکے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے امریکی قونصل جنرل کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں جاری عوامی اور فلاحی منصوبوں سے تفصیل سے آگاہ کیا۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب میں خواتین کی خودمختاری، طلبہ کی جدید تعلیم اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے تاریخی اقدامات اور خصوصی پیکجز متعارف کروائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے کے بے گھر افراد کے لیے ‘اپنی چھت اپنا گھر’ پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ملاقات کے اختتام پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معزز مہمان کو پنجاب کی روایتی مہمان نوازی کے طور پر ایک خوبصورت سوینئر (یادگاری تحفہ) بھی پیش کیا۔
متعلقہ عنوانات
ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل
9 July 2026
ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات
9 July 2026
لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز
9 July 2026
یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار
9 July 2026
فارن فنڈنگ کیس: چالان کی اسکروٹنی مکمل، بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف سماعت 7 ستمبر تک ملتوی
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
9 July 2026
بلوچستان میں کشیدگی برقرار: کوئٹہ میں 17 پولیس شہدا کی میتوں کے ہمراہ دوسرا دھرنا شروع، اہم شاہراہیں بند
9 July 2026