LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن دبئی میں عالمی مائننگ شو اختتام پذیر، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور نئی شراکت داریوں پر خصوصی توجہ عالمی پولیس سربراہی اجلاس اختتامی مرحلے میں داخل، اے آئی اور جدید پولیس ٹیکنالوجی مرکزِ نگاہ روس کے مفادات نظرانداز کرکے امن مذاکرات نہیں ہو سکتے، روسی وزارت خارجہ فلائی دبئی نے ریاض اور ابہا کیلئے پروازوں کی منسوخی میں 27 نومبر تک توسیع کر دی ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

مانگی ڈیم دہشت گرد حملہ: ایس پی زیارت معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل

Web Desk

7 July 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مانگی ڈیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی زیارت کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس انکوائری کمیٹی کی سربراہی چیئرمین سی ایم آئی ٹی (CMIT) کریں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان  سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی (S&GAD)، سینئر ڈی آئی جی پولیس اور انٹیلی جنس بیورو (IB) کے نمائندے  شامل ہوں گے۔

یہ کمیٹی دہشت گرد حملے سے قبل، حملے کے دوران اور بعد کے تمام واقعات، سکیورٹی انتظامات اور جوابی ردعمل کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ سکیورٹی اداروں کی تیاری، کمانڈ اینڈ کنٹرول، باہمی رابطہ کاری اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) پر عملدرآمد کو بھی پرکھا جائے گا۔ کسی بھی سطح پر غفلت، کوتاہی یا آپریشنل خامی ثابت ہونے پر متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق، یہ کمیٹی صرف مانگی ڈیم ہی نہیں بلکہ صوبے کی دیگر تمام اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے فوری، درمیانی اور طویل المدتی سیکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی۔ ساتھ ہی مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لیے پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات بھی پیش کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے تحت کمیٹی کو ریکارڈ طلب کرنے، افسران و گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔ کمیٹی 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ حکومتِ بلوچستان کو پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام اور قومی تنصیبات کے جان و مال کے تحفظ میں کسی بھی قسم کی غفلت یا نااہلی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔