صدر مملکت اور وزیراعظم کا لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
Web Desk
7 July 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کارگل جنگ کے دوران وطنِ عزیز کی دفاع کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو ان کے یومِ شہادت پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں شہید کی بے مثال بہادری، جرأت اور لازوال قربانی کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج کارگل جنگ کے اس عظیم سپوت کی شجاعت کو یاد کر رہی ہے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ حوالدار لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے پے در پے حملوں کو روکا اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مادرِ وطن کا دفاع کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ شہید کی حب الوطنی اور قربانی پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی اور یہ قربانی آئندہ نسلوں کے لیے عزم و ہمت کی ایک روشن مثال ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں حوالدار لالک جان شہید کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ہتھکنڈے اور شدید حملے بھی شہید کے بلند حوصلوں کو پست نہ کر سکے۔ انہوں نے جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
وزیر اعظم نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان کے شہداء اور ان کے غیور اہل خانہ مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہیں، اور وطنِ عزیز کی حفاظت کے اس غیر متزلزل مشن میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
7 July 2026
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن
7 July 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم سفارتی اجلاس؛ کثیرالجہتی عالمی فورمز پر ملکی مؤقف مضبوط بنانے کی ہدایات
7 July 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیس؛ الیکشن کمیشن کا چیف کمشنر کو سمری فالو کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 2 ہفتوں کی مہلت
7 July 2026
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026
معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ
7 July 2026
زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید
7 July 2026
کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان کا آج 27 واں یوم شہادت
7 July 2026