LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن دبئی میں عالمی مائننگ شو اختتام پذیر، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور نئی شراکت داریوں پر خصوصی توجہ عالمی پولیس سربراہی اجلاس اختتامی مرحلے میں داخل، اے آئی اور جدید پولیس ٹیکنالوجی مرکزِ نگاہ روس کے مفادات نظرانداز کرکے امن مذاکرات نہیں ہو سکتے، روسی وزارت خارجہ فلائی دبئی نے ریاض اور ابہا کیلئے پروازوں کی منسوخی میں 27 نومبر تک توسیع کر دی ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں

کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان کا آج 27 واں یوم شہادت

Web Desk

7 July 2026

معرکہ کارگل میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے اور پاکستان کے سب سے بڑے عسکری اعزاز ‘نشانِ حیدر’ سے سرفراز ہونے والے حوالدار لالک جان شہید کا آج 27 واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے شہید کے آبائی علاقے میں واقع مزار پر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور اعلیٰ عسکری حکام نے مزار پر پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، عسکری قیادت بشمول چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف، ایئر چیف اور نیول چیف نے حوالدار لالک جان شہید کو مادرِ وطن کے دفاع میں پیش کی گئی ان کی غیر معمولی جرات اور بہادری پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سال 1999ء میں کارگل جنگ کے دوران حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے سامنے فولادی دیوار بن کر غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف دشمن کے متعدد جارحانہ حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا بلکہ شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا۔ وہ زخموں سے چور ہونے کے باوجود محاذ پر ڈٹے رہے اور انخلاء کی پیشکش ٹھکرا کر آخری سانس تک لڑتے رہے، یہاں تک کہ فرض کی ادائیگی میں جامِ شہادت نوش کر لیا۔

ترجمان افواجِ پاکستان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور پوری قوم شہید کی اس عظیم قربانی کو بے پناہ احترام اور تشکر کے ساتھ یاد کرتی ہے۔ حوالدار لالک جان شہید کی یہ میراث پاکستان کی مسلح افواج کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ ایک مشعلِ راہ رہے گی۔ عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہداء کی مقدس امانت اور مادرِ وطن کے دفاع کے مشن کو ہر قیمت پر جرات، لگن اور غیرت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔