LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے کشمیر کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی: سیکرٹری اطلاعات

Web Desk

6 July 2026

آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان آزاد کشمیر پولیس (ڈی آئی جی) نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی پر ریاست میں بدامنی پھیلانے، پرتشدد کارروائیوں، بیرونی عناصر سے معاونت حاصل کرنے اور ریاستی و عسکری اداروں کے خلاف سنگین سازشوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔   پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے آزاد کشمیر کے دیرینہ امن کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان احتجاجی سرگرمیوں کے باعث ریاست کو مجموعی طور پر 15 ارب روپے کا بھاری معاشی نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق، عوامی حقوق کی آڑ میں شروع ہونے والی اس تحریک کو شرپسند اور ذیلی قوم پرست عناصر نے ہائی جیک کر لیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 5 جولائی کی ہڑتال کی کال کو عوام اور تاجر برادری نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پہلے ہی سستے آٹے اور سستی بجلی کی مد میں عوام کو اربوں روپے کی بڑی سبسڈی فراہم کر چکی ہے، مگر یہ کمیٹی انتخابات میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جو جمہوری عمل پر براہِ راست حملہ ہے۔

سیکرٹری اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ یہ کمیٹی امجد ایوب مرزا جیسے نامی گرامی ملک دشمن عناصر سے معاونت حاصل کر رہی ہے اور اس کے سرغنوں کے خلاف 79 مقدمات درج ہیں۔ کمیٹی کی قیادت اپنی تقاریر میں پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف عوام اور فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسا رہی ہے۔ مئی 2023ء سے اب تک سرکاری دفاتر اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے، پولیس سے اسلحہ چھیننے، اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو یرغمال بنانے، اور راشن کے ٹرک لوٹنے جیسے واقعات میں یہی عناصر ملوث رہے ہیں۔ مزید برآں، یہ عناصر چندہ جمع کر کے منشیات اور اسلحہ اکٹھا کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی پرانی تصاویر شیئر کر کے حکومت مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

 ڈی آئی جی اس موقع پر ڈی آئی جی اور ترجمان آزاد کشمیر پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کالعدم کمیٹی کے مسلح جتھوں نے متعدد مقامات پر راشن سے بھرے ٹرک لوٹے ہیں، جس کے باعث ٹرانسپورٹرز نے یہاں آنے سے گریز کیا، تاہم اب راستے کلیئر کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راولاکوٹ میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوئے، جبکہ 5 جولائی کو ڈڈیال میں فائرنگ سے مزید 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے سوشل میڈیا پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 4 جولائی کو جو فائرنگ ہوئی وہ ہجوم میں موجود مسلح افراد کی اپنی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہجیرہ میں سڑکوں کی بندش کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے سے 3 خواتین (بشمول دو زچگی کے کیسز اور ایک دل کی مریضہ) جاں بحق ہوئیں، جبکہ کارکنان نجی گاڑیاں روک کر شہریوں کے شناختی کارڈ چیک کرتے اور سرکاری ملازمین پر تشدد کرتے رہے ہیں۔

پولیس حکام نے واضح کیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 17 احتجاجی کارکنوں کے قبضے سے مہلک ہتھیار اور کیلوں والے ڈنڈے برآمد کیے گئے ہیں، اور اب کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کے پاس واحد راستہ یہی بچا ہے کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کر دے۔