وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے حلف اٹھا لیا، عوامی توقعات پر پورا اترنے کا عزم
Web Desk
6 July 2026
نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے باقاعدہ طور پر اپنی وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی مرکزی اور پروقار تقریب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ چنار باغ میں منعقد ہوئی، جہاں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس اہم ترین تقریبِ حلف برداری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت، نو منتخب عوامی نمائندوں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر امیر مقام بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر مہمانوں اور عوام کی آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
وزیراعلیٰ وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا اور شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ خطے کے نوجوانوں اور ماؤں بہنوں نے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان کے ساتھ تین نسلوں کا دیرینہ رشتہ ہے جو ہمیشہ برقرار رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیامر کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی کو عوام کی جانب سے بھاری مینڈیٹ ملا ہے۔ عوام نے ان پر جس بڑی ذمہ داری کا بوجھ سونپا ہے، وہ اس پر پورا اترنے اور ان کی توقعات کے مطابق علاقے کی ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان سے ملاقات کیلئے فہرست جاری
6 July 2026
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 4 اہم اجلاس طلب؛ ہائی کورٹس کے ججز کی مستقلی اور نئی تعیناتیوں پر غور ہوگا
6 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
متنازعہ ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
6 July 2026
لاہور میں غیر ملکی خواتین کے اغوا و زیادتی کیس میں اہم انکشافات؛ گینگ کا سرغنہ ‘وحید طاہر’ نکلا، اعضاء فروخت کرنے کی دھمکیاں دینے کا انکشاف
6 July 2026
پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل
6 July 2026
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے: عظمیٰ بخاری
6 July 2026