ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ
Web Desk
6 July 2026
ایران میں جاری سرکاری ہفتۂ سوگ کے باعث جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے ہونے والے اہم امن مذاکرات کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی خبر رساں ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں جنازے سے متعلق جاری مختلف تقریبات اور رسومات کے پیشِ نظر جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے ان مذاکرات کو فی الحال ایک ہفتے کے لیے روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن کی ثالثی میں ہونے والے ایک نازک عبوری جنگ بندی معاہدے کے بعد چار ماہ سے جاری یہ ہولناک جنگ فی الحال معطل ہے۔
دوسری جانب، ایرانی حکام کا ماننا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں بالآخر ملک کو بڑے معاشی فوائد حاصل ہوں گے، جسے ایرانی انتظامیہ ایک عالمی سپر پاور کے خلاف اپنی بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ گزشتہ ماہ طے پانے والے عبوری معاہدے کے تحت بیرونِ ملک منجمد کیے گئے ایرانی اثاثوں میں سے اربوں ڈالر بحال کیے جائیں گے، جبکہ ایران پر عائد ان سخت مالی پابندیوں میں بھی نمایاں نرمی کی جائے گی جنہوں نے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یہ بھی بتایا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ممکنہ پابندیوں اور تصفیے کے حوالے سے دونوں فریقین مثبت پیش رفت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہی وہ بنیادی اور حساس مسئلہ تھا جس کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فروری میں اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا
6 July 2026
ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ
6 July 2026
پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل
6 July 2026
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ
6 July 2026
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
6 July 2026
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید
6 July 2026
سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو
6 July 2026