LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا

بہاولنگر: مسلح کار سواروں نے 2 لڑکیوں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا

Web Desk

6 July 2026

چک نادر شاہ میں ایک انتہائی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں کار پر سوار 5 مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر دو کمسن لڑکیوں کو اغوا کر لیا، جبکہ ملزمان کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مزاحمت کرنے والے 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق، اغوا کی جانے والی لڑکیوں میں 16 سالہ نادیہ اور 17 سالہ رانی بی بی شامل ہیں۔ واردات کے دوران جب مقامی اوباشوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر عبدالجبار اور جبرو نامی دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق، ملزمان لڑکیوں کو زبردستی کار میں ڈالنے کے بعد خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقامی صدر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے