LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، جلتی بس سے مسافروں کو ریسکیو کر لیا

Web Desk

6 July 2026

لاہور سے فیصل آباد جانے والی ایک تیز رفتار مسافر بس میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، تاہم موٹروے پولیس کی فوری، بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث بس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جس سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔

موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق، مسافر بس کے پچھلے بائیں پہیوں کے اچانک جام ہو جانے اور رگڑ کھانے کے باعث یہ آگ لگی۔ واقعے کی اطلاع جیسے ہی موٹروے پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 130 پر موصول ہوئی، پٹرولنگ پر مامور اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

 موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی سب سے پہلے بس میں موجود تمام مسافروں اور ان کے قیمتی سامان کو بحفاظت باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اس کے بعد اہلکاروں نے فائر ایکسٹنگوشر (آگ بجھانے والے آلات) کی مدد سے بس میں لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا۔

 واقعے میں بس کے پہیوں کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم پولیس کی فوری ترین کارروائی کی بدولت کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ گئیں۔

بس میں سوار مسافروں اور بس کے ڈرائیور نے موٹروے پولیس کی اس بروقت، بہادرانہ اور پیشہ ورانہ کارروائی کو دل کھول کر سراہا اور موقع پر جان بچانے والے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔