اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
Web Desk
5 July 2026
ضلع اٹک کی تاریخ میں انوکھی مثال قائم کرنے والی اور ایک روز کے لیے اعزازی ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے والی منیبہ مقصود انتقال کر گئیں۔ وہ طویل عرصے سے تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض کے خلاف جنگ لڑ رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق، 20 سال سے اس موذی مرض میں مبتلا منیبہ مقصود کی شدید خواہش پر ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے انہیں 22 جون 2026 کو ایک دن کے لیے اعزازی طور پر اپنے عہدے پر تعینات کیا تھا۔ ڈی سی آفس آمد پر انہیں مکمل سرکاری پروٹوکول دیا گیا تھا، جو ضلع اٹک کی 122 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی شہری کو حاصل ہوا۔
اپنی ایک روزہ اعزازی تعیناتی کے دوران منیبہ مقصود نے خصوصی (اسپیشل) بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم احکامات بھی جاری کیے تھے۔ ڈپٹی کمشنر اٹک کے آفیشل فیس بک پیج سے جاری بیان میں منیبہ مقصود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی ہے
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026