LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

ایم کیوایم کا وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ

Web Desk

5 July 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی دو سالہ کارکردگی، حکومتی یقین دہانیوں اور وزیراعظم سے ہونے والی ملاقاتوں کے ثمرات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے طے شدہ اور قابلِ عمل امور کو بھی مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی قیادت نے اب وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔