LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

سانگھڑ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

Web Desk

5 July 2026

سانگھڑ میں سی آئی اے پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے بعد نامی گرامی منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی سنجھورو بائی پاس کے قریب اس وقت پیش آئی جب ملزم منشیات لے کر جا رہا تھا۔ پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم شیر خان کنڈانی زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں سفینہ گٹکا، ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ فرار ہونے والے اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔