LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

میرپور خاص: پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 4 منشیات فروش گرفتار

Web Desk

5 July 2026

سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گینگ کے 4 مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر گاؤں کاک بنگلو میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد ہوا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات کی ترسیل اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ایک پراڈو اور آلٹو کار بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت محمد نوید، شاہد اکبر، محمد اظہر اور احمد رضا کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق پنجاب کے ضلع راجن پور سے ہے۔ پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔