گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد
Web Desk
5 July 2026
انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس (آئی جی آئی پی) علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گروپ کیپٹن عاصم کو شہید کرنے والے ملزم سعد کو محض 9 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صبح 11 بج کر 21 منٹ پر پیش آیا۔ گروپ کیپٹن عاصم نے ایک نوجوان خاتون اور ملزم کے درمیان جھگڑا دیکھا، تو انسانی ہمدردی اور شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداخلت کی اور ملزم کو خاتون سے بدتمیزی سے روکا۔ اس دوران ملزم سعد عباسی نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گروپ کیپٹن عاصم موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
علی ناصر رضوی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم سعد عباسی اور خاتون نمرہ جی-6 کے ایک نجی کیش اینڈ کیری اسٹور میں ملازم تھے۔ ملزم خاتون کو کسی پارک یا دوسری جگہ لے جانا چاہتا تھا جس پر خاتون راضی نہیں تھیں۔ دونوں کا تعلق صرف 10 روز کے پک اینڈ ڈراپ تک محدود تھا اور خاتون ملزم کے گھر سے بھی ناواقف تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ واقعہ پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا جس کے لیے فوری طور پر 11 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ سیف سٹی کیمروں، اے آئی (AI) ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سرویلنس اور فزیکل انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا گیا۔ واردات کے بعد ملزم نے فرار ہونے کے لیے اسکائی وے سے ٹکٹ لیا، موبائل بند کیا اور کپڑے بھی تبدیل کیے، تاہم پولیس نے مسلسل تعاقب کے بعد اسے دھر لیا۔ آئی جی اسلام آباد نے عزم ظاہر کیا کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026