حکومتی یقین دہانیوں پر عمل نہ ہونے پر ایم کیو ایم کا وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ
Web Desk
5 July 2026
متحد ہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں پر عمل نہ ہونے اور مطالبات کی عدم منظوری پر وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پارٹی کی دو سالہ کارکردگی، وفاقی حکومت کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں اور وزیراعظم سے ہونے والی مختلف ملاقاتوں کے احوال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ایم کیو ایم قیادت نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ وفاق کے ساتھ طے شدہ امور اور فوری قابلِ عمل معاملات کو بھی حکومت کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے وزراء اور رہنما وزیراعظم کے سامنے بھی براہِ راست اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
اس اجلاس کی ایک اور اہم بات یہ تھی کہ کئی ماہ کے طویل عرصے کے بعد سینئر رہنما مصطفیٰ کمال کے قریبی ارکانِ اسمبلی نے بھی اس میں خصوصی طور پر شرکت کی، جس کے بعد پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور احتجاجی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026
پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
22 August 2026