کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے آزاد کشمیر پولیس کے 4 اہلکاروں اغوا کرلیے
Web Desk
5 July 2026
آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں جاری دھرنے میں عوام کی عدم دلچسپی اور واضح ناکامی کے بعد کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے، جس کے بعد شرپسند عناصر قانون کو ہاتھ میں لینے اور انتشار پھیلانے پر اتر آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انتشاری کمیٹی کے سرغنہ خواجہ مہران اور اس کے کارندوں نے راولاکوٹ کا پرامن ماحول خراب کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے آزاد کشمیر پولیس کے 4 اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔ اغوا ہونے والے اہلکاروں میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل شاہد شفیق، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد صغیر، کانسٹیبل محمد اشتیاق اور کانسٹیبل ذیشان اسحاق شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لیے راولاکوٹ جا رہے تھے۔ آزاد جموں و کشمیر پولیس کے یہ چاروں اہلکار اس وقت بھی کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی غیر قانونی حراست میں ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس گروپ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا ہو؛ اس سے قبل بھی ان شرپسند عناصر نے پولیس کے ایک اے ایس آئی (ASI) کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ یہی ٹولہ سی ایم ایچ (CMH) پر بھی حملہ آور ہو چکا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب
22 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے
22 August 2026
وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت
22 August 2026
عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی
22 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، الیکٹروبس شروع کرنے کا اعلان
22 August 2026
کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن
22 August 2026
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
22 August 2026
مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف
22 August 2026