وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایکس اسپیس میں گفتگو، حقائق پر مبنی مؤقف کی بھرپور پذیرائی
Web Desk
5 July 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) کے اوپن اسپیس سیشن میں بلوچستان کے مختلف اہم امور پر کی گئی تفصیلی گفتگو کو سوشل میڈیا پر زبردست عوامی توجہ حاصل ہوئی ہے۔
اس آن لائن سیشن میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، قوم پرست حلقوں، این جی اوز کے نمائندوں اور حکومتی ناقدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایک مرحلے پر سیشن کے شرکا کی تعداد 16 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔
گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، یوتھ انگیجمنٹ پلان، روزگار کے مواقع، تعلیمی و پنشن ریفارمز اور الیکٹرک وہیکلز پالیسی سمیت دیگر اہم حکومتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار، اعلیٰ تعلیم اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ حکومت نے پہلی بار متعدد شعبوں میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں، جبکہ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اور سکالرشپس کے لیے خصوصی بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔
ڈیجیٹل اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چار ارب روپے کے ایک بڑے منصوبے کے تحت بلوچستان کے سرکاری سکولوں، کالجوں، جامعات اور صحت کے مراکز میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے ریاستی ادارے انتہائی مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں، اور چند پرتشدد عناصر میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ریاستی رٹ کو چیلنج کر سکیں۔ سیشن کے دوران سرفراز بگٹی نے ناقدین اور عوام کے براہِ راست اور چبھتے ہوئے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے اور عزم دہرایا کہ بلوچستان کی ترقی، نوجوانوں کی فلاح اور بہتر طرزِ حکمرانی ہی ان کی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں
متعلقہ عنوانات
حکومتی یقین دہانیوں پر عمل نہ ہونے پر ایم کیو ایم کا وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ
5 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز
5 July 2026
اسپتال انتظامیہ کی غفلت، زندہ بچی مردہ قرار، ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری
5 July 2026
پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم
5 July 2026
کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے آزاد کشمیر پولیس کے 4 اہلکاروں اغوا کرلیے
5 July 2026
راولپنڈی میں قیدی وین سے فرار تمام حوالاتی گرفتار کرلیے : پولیس ترجمان
5 July 2026
ڈیڑھ سالہ پرفارمنس کا جائزہ لیں تو ٹیم کی حالت سامنے آ جائے گی، عاقب جاوید کا سلیکشن کمیٹی اور شان مسعود کی کپتانی پر اہم بیان
5 July 2026
امریکہ کا 250واں یومِ آزادی: اسلام آباد اور لاہور کی تاریخی عمارات امریکی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھیں
5 July 2026