LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

کراچی: لاوارث لاشوں کا خوفناک انکشاف، 6 ماہ میں تقریباً 200 لاشیں برآمد

Web Desk

5 July 2026

روشنیوں کے شہر کراچی میں لاوارث لاشیں ملنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں رواں سال کے ابتدائی مہینوں میں اب تک سینکڑوں لاشیں مل چکی ہیں، تاہم پولیس ان اموات کی وجوہات کا تعین کرنے میں تاحال ناکام نظر آتی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ہولناک اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جنوری سے اب تک شہر کے مختلف علاقوں سے تقریباً 200 لاوارث لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جن میں 13 خواتین بھی شامل ہیں۔ ان تمام لاشوں کی شناخت اور اموات کی حتمی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور نہ ہی ان کے پاس سے کوئی شناختی دستاویز ملی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ یہ لاشیں فٹ پاتھوں، ندی نالوں اور دریا کے کناروں، ویران جھاڑیوں اور خالی مکانات سمیت مختلف مقامات سے ملی ہیں۔ صرف جولائی کے ابتدائی چار دنوں میں مزید تین مردوں کی لاشیں ملنے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی خدشات کے مطابق بعض اموات کا تعلق منشیات کی زیادہ مقدار (اوور ڈوز) کے استعمال سے ہو سکتا ہے، تاہم سائنسی، فرانزک یا طبی بنیادوں پر ان کی موت کے اصل اسباب کا حتمی تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ دوسری جانب، ان واقعات پر پولیس کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف یا گہرائی سے کی جانے والی تحقیقات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، جس کے باعث شہری حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔