LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

پشاور: میاں گل رخ علی شاہ ’وزیراعظم یوتھ پروگرام‘ کی فوکل پرسن نامزد

Web Desk

5 July 2026

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پیرپیائی سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت میاں گل رخ علی شاہ کو فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے۔ میاں گل رخ علی شاہ، مرحوم خان بہادر شہزاد میر خان کی پڑنواسی ہیں اور وہ طویل عرصے سے خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کی فلاح و ترقی اور دیگر سماجی خدمات کے شعبوں میں گراں قدر اور متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔

اپنی اس اہم نامزدگی پر میاں گل رخ علی شاہ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سونپی گئی اس نئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گی اور نوجوانوں، بالخصوص خواتین کو تعلیم، جدید ہنر مندی (اسکلز ڈویلپمنٹ) اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور انداز میں کام کریں گی۔

دوسری جانب، میاں گل رخ علی شاہ کی اس اہم منصب پر نامزدگی کا نوشہرہ اور پیرپیائی کے مختلف سماجی، سیاسی اور عوامی حلقوں نے بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ متعدد معززین نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں علاقے کے نوجوانوں کے مسائل حل ہوں گے اور انہوں نے میاں گل رخ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا