راولپنڈی میں منی ڈیم میں ڈوب کو دو نوجوان جاں بحق
Web Desk
5 July 2026
تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر واقع ایک مقامی منی ڈیم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ چک بیلی خان روڈ پر ڈمپر اور کار کے مابین ہونے والے ٹریفک حادثے میں 4 کار سوار شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے دونوں مقامات پر فوری امدادی کارروائیاں سرانجام دیں۔
حکام کے مطابق، پہلا افسوسناک واقعہ اڈیالہ روڈ پر آر وی ایس سوسائٹی جانی موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں 24 سالہ ہلال اور 19 سالہ ذیشان منی ڈیم میں نہا رہے تھے۔ اس دوران دونوں نوجوان گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب کر دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو پانی سے نکالا اور سی پی آر (CPR) دیتے ہوئے جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران دونوں جانبر نہ ہو سکے۔
دوسری جانب، جوڑیاں کے قریب چک بیلی خان روڈ پر بہال چوک کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر اور کار میں زوردار تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026
پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
22 August 2026