LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

5جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے،بلاول بھٹو زرداری

Web Desk

5 July 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، اور اس دن لگنے والا مارشل لا دراصل عوام کے حقِ حکمرانی پر شب خون مارنے کے مترادف تھا۔

اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے آمریت کے سامنے سر جھکانے کے بجائے اصولوں پر سودے بازی نہ کرنے کو ترجیح دی، اور ان کا جمہوری و مساوات پر مبنی پاکستان کا خواب آج بھی زندہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھے گی۔ بلاول بھٹو نے شہید بینظیر بھٹو اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والے کارکناں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر ووٹ کی طاقت ہی گولی کی طاقت پر غالب آتی ہے۔

دوسری جانب، ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بھی اپنے بیان میں 5 جولائی 1977 کو پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک المناک دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت کا خاتمہ کیا گیا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی جدوجہد آج بھی ملکی تاریخ میں جمہوری شعور کی علامت ہے اور تمام قومی مسائل کا پائیدار حل صرف آئین، قانون اور مضبوط جمہوری اداروں کی بقا میں ہی پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی سربلندی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں؛ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو جمہوریت کے اصل محافظ ہیں، اور آج ملک میں جو جمہوری نظام موجود ہے، وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی عظیم قربانی کی بدولت ہے۔