دورہ عمان کے لئے انڈر 21 ہاکی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان
Web Desk
5 July 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے دورۂ عمان کے لیے پاکستان کی انڈر 21 ہاکی ٹیم کے 20 رکنی حتمی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق، نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہونے والے کامیاب اور شفاف ٹرائلز کے بعد باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کیا گیا ہے۔ فیڈریشن نے مایہ ناز اسٹرائیکر حمزہ فیاض کو دورۂ عمان کے لیے پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے، جبکہ سمیع اللہ کو ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
اعلان کردہ 20 رکنی اسکواڈ کی فارمیشن کے مطابق، ٹیم میں 2 گول کیپرز، 9 ہاف بیکس و ڈیفنڈرز، 4 مڈ فیلڈرز اور 5 اسٹرائیکرز کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی یہ نوجوان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سرزمین پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرے گی اور ملک کا نام روشن کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026
عارف والا: اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
5 July 2026
ایم کیوایم کا وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ
5 July 2026
آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ساتویں بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
5 July 2026
بہاولپور میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی
5 July 2026