5 جولائی کو آئین، پارلیمان اور عوامی مینڈیٹ کو نقصان پہنچایا گیا: شیریں رحمان
Web Desk
5 July 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے 5 جولائی 1977 کے ‘یومِ سیاہ’ کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی ملکی تاریخ کا ایسا المناک باب ہے جس نے آئین، پارلیمان اور عوامی مینڈیٹ کو شدید نقصان پہنچایا۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج کے دن قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر عوامی اختیار اور آئینی نظام پر کاری ضرب لگائی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف کیا گیا غیر آئینی اقدام دراصل عوام کے حقِ رائے دہی اور پاکستان کے جمہوری مستقبل پر حملہ تھا۔ تاہم، قائدِ عوام کے جمہوری وژن اور عوامی سیاست کو دبانے کی ہر کوشش ناکام ثابت ہوئی اور ان کے نظریات آج بھی عوام کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کے مشن کو ہر مشکل حالات میں ثابت قدمی سے آگے بڑھایا، پوری زندگی جدوجہد کی، جیلیں کاٹیں اور ہر آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بحالی کے لیے پی پی پی کے کارکنوں نے قید، تشدد اور سختیاں برداشت کیں مگر وہ اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے۔
سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور جمہوریت کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ آئین کے احترام کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قوم کو ماضی کی غیر آئینی مداخلتوں سے سبق سیکھ کر جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی فیصلے کا ہر قیمت پر تحفظ کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026
عارف والا: اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
5 July 2026
ایم کیوایم کا وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ
5 July 2026