LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال

کارگل کے پہاڑ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کے گواہ ہیں، محسن نقوی

Web Desk

5 July 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نشانِ حیدر پانے والے قومی ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارگل کے فلک بوس پہاڑ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی لازوال بہادری کے گواہ ہیں۔

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کے اس عظیم اور بہادر بیٹے کو پوری قوم کا سلام ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے معرکہ کارگل میں اپنی جرات اور شجاعت سے دشمن کی صفوں میں لرزہ طاری کر دیا اور دلیری سے لڑتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ دشمن کا بھرپور مقابلہ کرنے والا قوم کا یہ دلیر سپاہی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید جیسے بہادر جوانوں کی موجودگی میں کوئی بھی دشمن وطنِ عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ شہید نے اپنی قربانی سے جوانمردی اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔