میلے کے آسمانی جھولے سے گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق
Web Desk
4 July 2026
تھانہ صدر کے علاقے میں واقع نواحی گاؤں ٹپیالہ دوست محمد کے ایک تفریحی میلے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں آسمانی جھولے سے گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، میلے میں جھولا جھولتے ہوئے اچانک نیچے گرنے سے 8 سالہ ارحم ولد مجید شدید زخمی ہو گیا۔ بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد شدید غمزدہ ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026
عارف والا: اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
5 July 2026