LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

خواجہ آصف کی نریندر مودی کو دیئے گئے اعزاز پر تنقید

Web Desk

4 July 2026

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ملنے والے غیر ملکی اعزازات پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے تاریخ کی سب سے زیادہ شرمناک کہانی قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی کی آمد سے محض چند روز قبل ہی یہ ایوارڈز تخلیق کیے گئے، اور ان کے سرٹیفکیٹس کسی سستے مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل کے ذریعے تیار کیے گئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان سرکاری سرٹیفکیٹس میں املا (Spellings) کی واضح غلطیاں موجود تھیں اور نریندر مودی اس اعزاز کو حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے اور واحد فرد بن گئے۔

خواجہ آصف نے مودی کے اعزازات کی حقیقت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بند “اعزاز” یا تو سستی قسم کی مقبولیت حاصل کرنے کی بدترین کوشش ہے یا پھر بین الاقوامی سطح پر خوشامد کی انتہائی مذموم شکل ہے۔

وزیر دفاع نے اپنے بیان کے آخر میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اپنی ان حرکتوں سے پوری بھارتی قوم کو عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار کر رہے ہیں اور وہ اب خود اپنی قوم کے لیے باعثِ شرمندگی بن چکے ہیں۔