کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی گرتی ساکھ بچانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کرنے لگی
Web Desk
4 July 2026
انسپکٹر جنرل (آئی جی) آزاد جموں و کشمیر کے ترجمان نے راولاکوٹ میں جاری دھرنے پر مبینہ پولیس کارروائی، شیلنگ اور فائرنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو یکسر بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان آئی جی آزاد کشمیر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی عوام کی عدم دلچسپی، شرکا کی بڑی تعداد میں واپسی اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا اور منظم مہم چلا رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دریک عیدگاہ میں جاری دھرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
ترجمان نے انکشاف کیا کہ بعض شرپسند عناصر پرانی ویڈیوز کو موجودہ صورتحال سے جوڑ کر عوام میں بے چینی، خوف و ہراس پھیلانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے ایسی گمراہ کن مہم کا سہارا لے رہی ہے، تاہم یہ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
ترجمان آئی جی آزاد کشمیر نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری، تحمل اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی خبر یا ویڈیو کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ شہری صرف مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر ہی یقین کریں تاکہ کسی بھی گمراہ کن، نفرت انگیز یا اشتعال انگیز مہم کا حصہ بننے سے بچا جا سکے۔
بیان کے آخر میں ترجمان نے واضح کیا کہ امن و امان کا قیام، قانون کی بالادستی اور عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس ہر شہری کے آئینی و قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتی ہے اور تمام معاملات میں قانون کے مطابق ہی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست
24 August 2026
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
24 August 2026
پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
24 August 2026