کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں اور میچ فیس کیلیے 1100 ملین روپے مختص
Web Desk
4 July 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں اور میچ فیس کی مد میں 1100 ملین (1 ارب 10 کروڑ) روپے کی خطیر رقم مختص کر دی ہے۔ رواں برس مجموعی طور پر 45 قومی کرکٹرز کو 5 مختلف کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا جائے گا، جس کے تحت کھلاڑیوں کی میچ فیسز میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی درجہ بندی کے تحت ٹیسٹ اور ون ڈے کی مشترکہ ‘کیٹیگری اے بی’ کے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچ فیس 15 لاکھ، ون ڈے ساڑھے 7 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی کے 5 لاکھ روپے ملیں گے۔ صرف ٹیسٹ فارمیٹ کی ‘کیٹیگری اے’ کے لیے ٹیسٹ فیس 15 لاکھ، ون ڈے ساڑھے 6 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی ساڑھے 4 لاکھ روپے ہوگی۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی ‘کیٹیگری بی سی’ کے لیے ٹیسٹ فیس 9 لاکھ، ون ڈے ساڑھے 7 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی کے 5 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ جبکہ صرف ٹی ٹوئنٹی کی ‘کیٹیگری سی’ کے لیے ٹیسٹ فیس 7 لاکھ اور وائٹ بال فارمیٹس کی فیس 5، 5 لاکھ روپے ہوگی۔
ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کے لیے تاریخی مراعات: مردوں کے ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ میں 4 کیٹیگریز کے تحت 175 کھلاڑیوں سے معاہدے ہوں گے جن کا ماہانہ معاوضہ 1 لاکھ 40 ہزار سے ساڑھے 3 لاکھ روپے تک ہوگا۔ تاہم قائد اعظم ٹرافی کی میچ فیس 30 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے اور ریزرو کھلاڑیوں کا معاوضہ 15 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے فی میچ کر دیا گیا ہے۔
خواتین کرکٹرز کے لیے بھی بجٹ میں خوشخبری سنائی گئی ہے، جہاں سینٹرل کنٹریکٹ کی پہلی چار کیٹیگریز میں 33 فیصد اور آخری کیٹیگری میں 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اب ویمن ‘کیٹیگری اے’ کا معاوضہ ساڑھے 4 لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ روپے اور ‘کیٹیگری ای’ کا معاوضہ 1 لاکھ سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ویمن سینئر اور انڈر 19 کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ویمن ڈومیسٹک کرکٹ میں “سپر تھری ون ڈے” اور “سپر تھری ٹی ٹوئنٹی” کے نام سے دو نئے ٹورنامنٹس کرانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دن رات محنت کر کے اہم کردار ادا کیا: وزیراعظم شہباز شریف
4 July 2026
دریائے سندھ اور چناب کا کٹاؤ شدت اختیار کر گیا، چارہ کھاتی بھینس بھی بہہ گئی
4 July 2026
عمرکوٹ میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بھائی جاں بحق
4 July 2026
سوات میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ، رہنما پیپلز پارٹی جاں بحق ، راہگیر زخمی
4 July 2026
سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کا واقعہ، کشتی آپریٹر گرفتار
4 July 2026
طلال چوہدری کی آسٹریا میں “گلوبل الائنس ٹو کاؤنٹر مائیگرنٹ سمگلنگ” کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت
4 July 2026
حکمرانوں اور بیرونی طاقتوں کی خواہشات پر تاریخ مسخ کی گئی: خواجہ آصف
4 July 2026
وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلیں
4 July 2026